ابھی تک کنوارہ اور بہت بڑا جھوٹا ہوں سلمان خان

عامر خان کی سنجیدگی اور اکشے کمار کی اداکاری میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی پختگی قابل تعریف ہے، دبنگ خان

دوستی ختم ہونے کے باوجود آج بھی شاہ رخ خان کی عزت کرتا ہوں، سلان کان۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے دبنگ خان کئی دھواں دھار افئیرز چلانے کے بعد بھی کہتے ہیں کہ وہ اب تک کنوارے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت بڑے جھوٹے بھی ہیں۔


بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان چاہتے تو جس روز ان کا جھگڑا ہوا دوسرے دن وہ ان کے گھر آ کر معاملہ رفع دفع کرسکتے تھے لیکن انہوں نے یہ واقعہ ٹی وی پروگرام میں اچھالا اور اب صورت حال یہ ہے کہ ہم دونوں میں کبھی بھی اس طرح کی دوستی نہ ہوسکے گی جو ماضی میں تھی ۔ اس کے باوجود وہ آج بھی شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور کسی کی جانب سے اپنے سامنے شاہ رخ خان کی برائی بہت ناگوار گزرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے رومانس کے ہنر، عامر خان کی سنجیدگی جبکہ اکشے کمار کی اداکاری میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی پختگی قابل تعریف ہے جبکہ اداکاراؤں میں دیپیکا پدوکون، سوناکشی سنہا اور عالیہ بھٹ لاجواب ہیں۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ عام زندگی میں وہ بہت 'بورنگ' ہیں اور اس عادت سے وہ خود بھی بہت عاجز ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ اپنے اندر کا بور انسان باہر نہ نکل پائے کیونکہ اپنی ان ہی عادتوں کی وجہ سے وہ اب تک کنوارے ہیں اور تنہا ہی سونا پسند کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ بہت بڑے جھوٹے بھی ہیں۔
Load Next Story