اسلام آباد ہائی کورٹ نے وقار ذکا کے شو پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی

پیمرا کی جانب سے پروگرام ’’چیمپئن‘‘ کو غیر اخلاقی اور نامناسب مواد نشر کیے جانے پر بند کیا گیا


ویب ڈیسک April 10, 2020
پیمرا کی جانب سے شو ’ چیمپئن‘ کو غیر اخلاقی اور نا مناسب مواد نشر کئے جانے پر بند کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے وقار ذکا کے شو '' چیمپئن'' پر لگائی جانے والی پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان الیکٹرانکس میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی چینل سے نشر ہونے والے وقار ذکا کے شو' چیمپئن' کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نشر ہونے سے روک دیا تھا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی پیمرا کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے، پیمرا نے عدالتی نوٹی فکیشن کی کاپی بھی میڈیا کو جاری کردی ہے۔

پیمرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ شو '' چیمپئن'' کو غیر اخلاقی اور نا مناسب مواد نشر کیے جانے کے سبب بند کیا گیا کیوں کہ یہ مواد مذہبی، سماجی اور ملکی ثقافتی اقدار کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ نجی چینل پر نشر ہونے والا شو''چیمپئن'' پڑوسی ملک بھارت کے مقبول ترین ریالٹی شو'' بگ باس'' کی کاپی سمجھا جاتا ہے جہاں لوگوں کو ایک گھر میں بند کر دیا جاتا ہے اور انہیں مختلف طرح کے ٹاسک دیئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔