کورونا وائرس امریکی سپر اسٹور میں لاکھوں روپے کی اشیا چاٹنے والی خاتون گرفتار
خاتون کو 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم مقدمہ جاری رہے گا
امریکا کے ایک سپراسٹور میں خاتون گاہک کو 1 ہزار 800 ڈالر مالیت کی اشیا کو چاٹنے پر ان اشیا کو ناقابل فروخت قرار دیکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سپراسٹور میں 53 سالہ خاتون گاہک نے 1800 ڈالر کی خریداری سے قبل تمام اشیا کو چاٹا جس پر دکاندار نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے مذکورہ خاتون کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
دکاندار نے خاتون کی جانب سے چاٹی گئی تمام اشیا کو ناقابل فروخت قرار دیکر ان اشیا کا بل خاتون کے کھاتے میں لکھ دیا۔ خاتون نے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ضمانت حاصل کرلی تاہم 53 سالہ جینیفر واکر کیخلاف مقدمہ جاری رہے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے پر سپر اسٹور نے 50 لاکھ کی غذا تلف کردی
امریکا میں پہلے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت شاپنگ مالز، اسٹورز اور عام گھریلو استعمال کی چیزوں کی دکانوں پر بیمار شخص کے آنے اور وہاں چھینکنے سمیت کسی بھی شخص کی جانب سے کوئی مشتبہ حرکت کیے جانے کے بعد چیزوں کو ضائع کیا جانا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو بھی نیوجرسی کے ایک سپر اسٹور میں غذائی اشیا کے قریب ایک خاتون کو چھینک آگئی تھی اور خاتون نے کھانسا بھی تھا جس پر اسٹور کے مالک نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تقریبا 56 لاکھ روپے کی اشیا تلف کردی تھیں۔