عید کا چاند 29 رمضان کو بغیر دور بین نہیں دیکھا جا سکتا

شوال کاچاند اس سال 22 مئی، 2020 کو پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر پیدا ہو گا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی


Safdar Rizvi April 11, 2020
شوال کاچاند اس سال 22 مئی، 2020 کو پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر پیدا ہو گا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں عید الفطر کا چاند 29 رمضان المبارک بغیر دور بین (ٹیلی اسکوپ) کے نظر آنے کے امکانات موجود نہیں۔

علوم فلکیات سے متعلق پاکستان کے معروف سائنسدان اور جامعہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈپلانیٹری ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے "ایکسپریس " سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند 29 رمضان المبارک بمطابق 23 مئی کو بغیر دور بین (ٹیلی اسکوپ) کے نظر آنے کے امکانات موجود نہیں تاہم گوادر اور پسنی سے اس روز دور بین کے ذریعے شوال (عید الفطر ) کے چاند کی رویت کے انتہائی معمولی امکانات ہیں۔

شوال کے چاند کی پیدائش birth of moon اور اس کے رویت کے امکانات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ شوال کا چاند اس سال 22 مئی، 2020 کو پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر پیدا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس روز پاکستان میں ممکنہ طور پر 28واں روزہ ہوگا اورغروب آفتاب کے بعد پیدائش کے سبب 22 مئی کی شام یہ چاند دنیا میں کسی مقام سے نہیں دیکھا جا سکتا پاکستان میں اس شام 22ویں مئی کو غروب آفتاب کے 3 گھنٹے 27 منٹ کے بعد نئے چاند کی پیدائیش عمل میں آئے گی لہذا اس شام ہلال کے دکھائی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر شاہد قریشی نے مزید بتایا کہ23 مئی کی شام شوال کا چاند چند مشرقی افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا کے ممالک میں با آسانی دکھائی دے گا پاکستان میں اس دن ممکنہ طور پر 29واں روزہ ہوگااس شام کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 20 گھنٹے 34 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب کے وقت افق سے اس کی بلندی لگ بھگ 9 ڈگری ہو گی اور چاند غروب آفتاب کے 40 منٹ بعد تک افق سے اوپر رہے گا لہذا 23 مئی کی شام کراچی، صوبہ سندھ کے جنوبی اور صوبہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں سے دوربین کی مدد سے ہلال دکھائی دینے کے بہت معمولی امکانات ہیں جبکہ بقیہ ملک میں یہ امکان بھی نہیں ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ 23 مئی کی شام ملک میں بغیر ٹیلی اسکوپ برہنہ آنکھ naked eye سے ہلال دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ 24 مئی کو ہلال بہت واضح اور "موٹا" دکھائی دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں