کورونا مسیحی برادری نے ایسٹرگھروں پررہ کرمنایا
عیسائی برادری حکومتی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھے گی، بشپ صادق ڈینیئل
کورونا وبا کے باعث عیسائی برادری نے اپنا اہم تہوار 'ایسٹر' گھروں میں ہی منایا ہے۔
کورونا وبا کے باعث عیسائی برادری اپنا اہم تہوار 'ایسٹر' گھروں میں ہی منارہی ہے۔ ہرسال شاہراہ عراق پرواقع سینٹ پیٹرک گرجاگھر کے اطراف اس موقع پرہزاروں مسیحی افراد جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں کیوں کہ کورونا وبا کے باعث متعدد پولیس اہلکار اس کے داخلی دروازے پر چوکس کھڑے رہے اور چرچ جانے والا کوئی فرد دکھائی نہیں دیا۔ کچھ یہی منظراعظم ٹاؤن، محمودآباد، اخترکالونی، پہاڑگنج، عیسیٰ نگری، آگرہ تاج، اورنگی ٹاؤن اورشہری کے دیگر علاقوں کا ہے جہاں ایسٹرکی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔
ایکسپریس ٹربیون سے گفتگوکرتے ہوئے بشپ صادق ڈینیئل نے کہا کہ عیسائی برادری حکومتی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھے گی۔ حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق ہم نے اپنی کمیونٹی کوآگاہ کردیا ہے کہ چرچ نہ جائیں اوراپنے گھروں میں رہ کراہلخانہ کے ساتھ تہوار منائیں،اسی طرح ہندو برادری بھی اپنے مذہبی تہوارگھروں ہی پررہ کرمنائے گی۔
دوسری جانب صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیسائی اور دوسری اقلیتوں کے افراد ملک کے برابر کے شہری ہیں اور ملک کے آئین میں ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر یہ تہوار منائیں۔