پہلا روزہ 25 اپریل فواد چوہدری کا دعویٰ درست ثابت ہونے کا امکان

کسی نجی ادارے کوچاندکی رویت سے متعلق اعلان کرنے کا اختیارنہیں

کسی نجی ادارے کوچاندکی رویت سے متعلق اعلان کرنے کا اختیارنہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا چاند24اپریل کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔


پاکستان میں23 اپریل کو 29 ویں شعبان کا چاند افق پر 5 ڈگری سے کم ہوگا، اس کے سبب اس کی رویت ناممکن ہے۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25اپریل کو ہوگا۔ جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ چیئرمین مفتی منیب الرحمن ملک بھرسے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں ملنے کے بعد رویت کا اعلان کریں گے۔ کسی نجی ادارے کوچاندکی رویت سے متعلق اعلان کرنے کا اختیارنہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رمضان المبارک کے چاند بارے دعوی درست ثابت ہونے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری نے27 فروری کو ٹویٹ کے ذ ریعے دعوی کیا تھا کہ انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔فواد چوہدری نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دی۔
Load Next Story