وزیراعظم کی عوامی مسائل پر آن لائن کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت

کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی


رضوان غلزئی April 12, 2020
وزیراعظم کی عوامی مسائل پر آن لائن کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت فوٹو:فائل

کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دیں، وزیر اعظم نے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارتوں اور محکموں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں