فضائی حملے میں 3 طالبان ہلاک کردیئے افغانی فوج کا دعوی

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ لوگ ایک فوجی چوکی پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے


ویب ڈیسک April 12, 2020
افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ لوگ ایک فوجی چوکی پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ (فوٹو: فائل)

KARACHI: افغانستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز اس نے افغان صوبے زابل کے شہر میزان میں ایک فضائی حملے میں 3 طالبان ہلاک کردیئے ہیں۔

یہ حملہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس کے مطابق یہ لوگ ایک قریبی فوجی چوکی پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ مرنے والوں میں ایک شخص کا نام مُلّا ابرار بتایا جاتا ہے جسے افغان حکومت نے طالبان کمانڈر قرار دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: افغان حکومت نے 100 طالبان قیدی رہا کردیے

واضح رہے کہ 29 فروری 2020 کے روز امریکا اور طالبان میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے میں پس و پیش سے کام لیا جارہا ہے اور اب تک 100 طالبان قیدی رہا کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں