ڈاکٹر عبدالمناف کی تاوان کے بدلے رہائی

کوئٹہ سے ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔


December 02, 2013
کوئٹہ سے ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

اخباری اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین کا کہنا ہے کہ ان کی بازیابی 5 کروڑ روپے ادا کرکے عمل میں آئی ہے۔

جب کہ ڈاکٹر مناف کا کہنا ہے کہ انھیں تاوان کی ادائیگی کا علم نہیں۔ واقعے کا یہ پہلو نہایت افسوس ناک ہے کہ ڈاکٹر کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بدلے ہوئی اور بلوچستان حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ملک میں شرپسندوں کی جانب سے صاحب حیثیت اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اغوا کا معاملہ گزشتہ دنوں شدت اختیار کیے رہا، اغوا کاروِں کی رہائی کے بدلے بھاری رقم بطور تاوان حاصل کرکے یہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے مالی استحکام حاصل کرتے ہیں۔ اغوا کاروں کی بیخ کنی کے لیے بے شک انتظامی سطح پر کچھ اقدامات کیے گئے لیکن نتیجہ ندارد۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں یہ بازیابی عمل میں آتی، اور ملک بھر میں اغوا برائے تاوان کے ملزم گرفتار ہوتے، یوں پیسے دے کر تو اغوا کاروں سے کوئی بھی رہائی حاصل کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمناف ہی کی طرح آج بھی کئی ڈاکٹر ، اساتذا اور وکلا بھی اغوا ہوچکے ہیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔ حکومت کو اپنی کارروائیوں میں شدت اختیار کرتے ہوئے موثر اقدامات کرکے مغویوں کو بازیاب کرانے کی اپنی حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے تاکہ اغوا کاروں کا مورال گرجائے اور عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔