کورونا وبا اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز سیل کئے ہیں فیاض الحسن

آئندہ تین سے چار ہفتے کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، وزیرِ اطلاعات پنجاب

حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کررہے ہیں، فیاض الحسن چوہان فوٹو: فائل

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اب تک صوبے بھر میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا ہے۔


اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔ ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن سے معمولات کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کورونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے، آئندہ تین سے چار ہفتے کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، عوام سے گزارش ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں ۔
Load Next Story