کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

مختلف علاقوں کی مساجد سے گھروں میں رہنے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں


ویب ڈیسک April 12, 2020
مختلف علاقوں کی مساجد سے گھروں میں رہنے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں

کراچی میں شہریوں کی جانب سے لاپرواہی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کا اکیسواں روز ہے تاہم کراچی میں شہریوں کی جانب سے لاپرواہی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے پر ضلع شرقی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کرنے کے سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے، تاحال شہر کی کوئی بھی یونین کونسل مکمل مکمل طور پر سیل نہیں کی جاسکی البتہ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، اسکیم 33، ڈالمیا، صفورہ، پہلوان گوٹھ سمیت متعدد علاقوں میں راستوں کی بندش کردی گئی ہے۔

ضلع شرقی کی 11 یونین کونسلز میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئے جن میں یوسی 21 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یوسی 7 ڈالمیا، یوسی 8 جمالی کالونی، یوسی 22 گلشن، یوسی 27 پہلوان گوٹھ، یوسی 29 گلزار ہجری، یوسی 30 صفورہ، یوسی فیصل کینٹ، یوسی 2 منظور کالونی، یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کوارٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع جنوبی میں سول لائنز، صدر، کلفٹن اور دیگر علاقے بھی سیل کئے جاسکتے ہیں جب کہ مختلف علاقوں کی مساجد سے گھروں میں رہنے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں اور باہر نکلنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں