انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب میں مہمانوں کی آن لائن شرکت

دلہا دلہن نے آن لائن شرکت کرنے والے مہمانوں سے مبارکبادیں وصول کیں


ویب ڈیسک April 12, 2020
بارات میں 8 افراد نے شرکت کی جبکہ ولیمہ حالات بہتر ہونے تک موخر کردیا گیا، فوٹو : ٹویٹر

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں باراتیوں اور میزبانوں نے آن لائن شرکت کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا نامی جوڑے نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ کورونا وائرس کی وبا اور غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے شادی میں نوبیاہتا جوڑے کے خاندان کے صرف 8 افراد نے شرکت کی۔

Online wedding party 1

اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ تقریب میں مہمانوں نے آن لائن شرکت کی، رسومات کو ادا ہوتے ہوئے دیکھا اور دلہا دلہن کو مبارکباد بھی دی۔ آن لائن شادی کی تقریب 40 منٹ جاری رہی۔ اںڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی نہیں لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Online wedding party 2

دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تاریخ گزشتہ برس طے کی گئی تھی اور تیاریاں بھی کافی دن قبل ہی مکمل ہوگئی تھیں، بارات کے لیے 500 مہمانوں کی فہرست بنائی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے جس پر حالات بہتر ہونے تک ولیمہ موخر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں