سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، رپورٹ گلف نیوز


Monitoring Desk April 13, 2020
لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، رپورٹ گلف نیوز ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں