بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کا وفاقی محتسب سے رجوع

قونصل خانوں کو سیکڑوں درخواستیں موصول،یورپی ممالک سے میتیں لانے میں مشکلات

قونصل خانوں کو سیکڑوں درخواستیں موصول،یورپی ممالک سے میتیں لانے میں مشکلات۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI:
شکایات کمشنرحافظ احسان احمد کھوکھر نے کہاہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مختلف ممالک میں پھنسے سیکڑوں پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے وفاقی محتسب سے مدد مانگی ہے۔

وفاقی محتسب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شکایات کمشنرحافظ احسان احمد کھوکھر نے کہاہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مختلف ممالک میں پھنسے سیکڑوں پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے وفاقی محتسب سے مدد مانگی ہے۔ وزارت خارجہ اور پی آئی اے انتظامیہ کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ، جنوبی افریقہ ، انڈونیشیا ، بحرین ، سعودی عرب ، کویت ، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا ، بینکاک ، ماسکو ، فرانس اوراسپین سمیت دیگر ممالک سے شکایات موصول ہوئی ہیں اورمختلف مقامات پر4 ہزار سے زیادہ شہری جلد پاکستان واپسی کے لئے مدد مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاقی محتسب60 دن کے اندر عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔


دوسری جانب نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرکے باقاعدگی سے پاکستانی وزارت خارجہ حکام کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے کہاہے کہ یواے ای سے وطن واپسی کے لئے ہمیں پاکستانی شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے۔

ادھر فلائٹ آپریشن کی بندش سے سپین اور یورپی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کو جاں بحق ہونے والے پیاروں کی تدفین و میتیں پاکستان منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں سپین میں پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 
Load Next Story