فٹبالر آف دی منتھ کو ڈرون کے ذریعے براستہ کھڑکی گھر پر ایوارڈ پہنچا دیا گیا
مجھے میسج ملا کہ اپنی کھڑکی کھولو، جب میں نے ایسا کیا تو ایک ڈرون اندر داخل ہوا جسے دیکھ کر میری بلی بھی ڈر گئی،فٹبالر
زینٹ سینٹ پیٹرزبرگ کی جانب سے سماجی دوری کی وجہ سے اپنے پلیئر آف دی منتھ مالکم کو ڈرون کے ذریعے ایوارڈ پہنچایا گیا جو انھوں نے کھڑکی کے راستے وصول کیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اس وقت اپنے گھروں تک محدود ہیں، برازیل سے تعلق رکھنے والے مالکم کو شائقین کے 30 فیصد ووٹ ملے۔ کلب نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے انھیں ایوارڈ پہنچایا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں فٹبالر نے کہا کہ مجھے میسج ملا کہ اپنی کھڑکی کھولو، جب میں نے ایسا کیا تو ایک ڈرون اندر داخل ہوا جسے دیکھ کر میری بلی بھی ڈر گئی، اس کے فرش پر لینڈ کرنے کے بعد میں اپنی ٹرافی اٹھائی، انھوں نے شائقین کا ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ انھیں گھروں پر رہنے کا مشورہ دیا۔