کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 115 تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک April 13, 2020
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 18 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار تک پہنچ چکی ہے تاہم 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ يورپ میں عالمی وباء کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن ميں سے 80 فيصد ہلاکتيں صرف چار ممالک اٹلی، اسپين، فرانس اور برطانيہ ميں ہوئيں۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 899 تک پہنچ گئی؛

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 431 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 899 پر پہنچ گئی جب کہ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 209 ہو گئی ہے۔ فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 561 افراد لقمہ اجل بن گئے، اب تک 14 ہزار 393 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 32 ہزار 591 متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک؛

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے، اب تک وائرس سے ساڑھے 5 لاکھ سے زیادہ امریکی متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیویارک سٹی میں تعلیمی ادارے پورے سال کے لیے بند؛

نیویارک، نیو جرسی، مشی گن، لوزیانا اور میسا چوسٹس امریکا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستیں ہیں، نیو یارک میں ایک روز میں مزید 758 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیویارک سٹی کے میئر نے 20 اپریل سے کھلنے والے تعلیمی اداروں کو سارا سال بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اگر 30 اپریل کو پابندیاں اٹھائی گئیں تو گرمیوں کے موسم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 612 ہوگئی؛

جرمنی میں بھی عالمی وباء سے اب تک 3 ہزار 22 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 27 ہزار 854 متاثر ہوچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 737ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 612 ہو گئی جب کہ 84 ہزار 279 سے زائد متاثر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں