ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا

قومی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کا لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق


ویب ڈیسک April 13, 2020
قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کا لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق۔ فوٹو : فائل

MISSOURI: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمانڈ سینٹر کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا گیا جب کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، صوبائی سطح پر اقدامات اور ریلیف پیکجز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔