امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کرائے پر مکان لے لیا

دولت مند افراد نیویارک سے بھاگ کر دوردراز علاقوں میں سکونت اختیار کرنے پر خطیر رقم خرچ کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک April 15, 2020
نیویارک شہر سے دو گھنٹے کی مسافت پر برج ہیمپٹن کا علاقہ پر تعیش اور مہنگے گھروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ فوٹو: فائل

SAO PAULO,: نیویارک میں کورونا وائرس سےہونے والی ہلاکتوں کے بعد امیرافراد شہر چھوڑ کر انسانوں سے دور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کررہے ہیں۔ ایک تاجر نے نیویارک سے دور ایک محفوظ مکان کرائے پر لیا ہے جس کا معاوضہ 30 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

نیویارک میں ٹیکسٹائل سے وابستہ ارب پتی نے نیویارک سے دو گھنٹے کی مسافت پر لانگ آئی لینڈ میں ایک شاندار گھر کرائے پر لیا ہے جہاں امیر افراد چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔ اگرچہ یہ علاقہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں لیکن یہاں وسیع لان ہے جہاں وہ چھپ کر رہ سکتے ہیں اور اس قصبے کا نام برج ہیمپٹن ہے جہاں ایک بہت بڑے گھر میں وہ اس سال ستمبر تک رہیں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مین ہیٹن میں گھر تک محصور ان کے اہلِ خانہ شدید اکتاہٹ محسوس کررہے ہیں اور وہ شہر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں جہاں تیزی سے اموات ہورہی ہیں۔ نئے گھر 10 کمرے ہیں، 15 باتھ روم ہیں اور ساتھ ہی بہت وسیع لان اور سوئمنگ پول بھی ہے۔

اس کے علاوہ یہاں ٹینس کورٹ، کتب خانہ، گرم حمام، باؤلنگ کا کمرہ، نائٹ کلب، 10 سیٹ والا فلم تھیئڑ، اور اطراف میں 11 ایکڑ زمین بھی موجود ہے۔ یہاں جے زی اور جسٹن بیبر جیسے لوگ بھی قیام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس طرح پوری دنیا میں کووڈ 19 سے مرنے والے افراد کے پانچ فیصد کا تعلق نیویارک سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں