ہاکی پلیئرز کو لاکھوں روپے کے نقصان کا اندیشہ

کورونا کے سبب یورپی لیگز،ملائیشیا اور ہانگ کانگ ایونٹس موخر


Sports Reporter April 14, 2020
کورونا کے سبب یورپی لیگز،ملائیشیا اور ہانگ کانگ ایونٹس موخر ۔فوٹو: فائل

مالی مشکلات کے شکار قومی ہاکی پلیئرزکولاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے، کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ٹاپ لیگز ملتوی ہوگئی ہیں، اس وجہ سے ٹاپ پاکستانی کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں پر بھی کاری ضرب لگائی ہے، مہلک وائرس کی وجہ سے نہ صرف کھیلوں کے عالمی میدان ویران ہوگئے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی مالی نقصان کا سامنا ہے، دنیا کی ٹاپ ہاکی لیگز بھی ملتوی ہوگئی ہیں، ان میں 20 سے 25 پاکستانی کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، انھیں 25 سے 30 لاکھ روپے فی کس کا نقصان پہنچا ہے، لیگز سے ملنے والی رقم ٹاپ ہاکی کھلاڑیوں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ڈچ، جرمن، آسٹریلین، ملائیشین لیگز کے ساتھ ہانگ کانگ پریمیئر لیگ بھی ملتوی ہوئی ہیں۔

کینیڈا کی وینکوور پریمیئر لیگ، اسپینش لیگ، انگلش لیگ اور بیلجیئم پریمیئرلیگزکا انعقاد بھی موجودہ حالات میں کسی طور ممکن نہیں رہا، سب سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ملائیشین اورہانگ کانگ لیگزمیں حصہ لیتے ہیں، ڈچ لیگ، جرمن، اسپینش اوربیلجیئم پریمیئرلیگزمیں 30 پاکستانی کھلاڑی شریک ہوتے رہے، انگلش، آسٹریلین اور رشین ہاکی لیگزمیں 20پلیئرز ایکشن میں نظر آتے ہیں، مختلف لیگز سے معاہدوں کے لیے پی ایچ ایف نے این او سی جاری کیے ہوئے ہیں لیکن اب التواکی وجہ سے پلیئرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔