لاک ڈاوَن کے دوران ہرچیز دگنی اورتگنی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے سندھ ہائیکورٹ

ضرورت کی چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک April 14, 2020
بتایا جائے حکومت نے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی، سندھ ہائی کورٹ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لاک ڈاوَن کے دوران ہر چیز دگنی اور تگنی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی و اشیائے ضروریہ مہنگی فروخت ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ضرورت کی چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، ذخیرہ اندوزوں نے ماسک ، سینی ٹائزر اور دیگر چیزیں مہنگی کردی ہیں، لاک ڈاوَن کے دوران ہر چیز دگنی اور تگنی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، کوئی ایک علاقہ بتادیں جہاں حکومت نے کارروائی کی گئی ہو۔

عدالت عالیہ نے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سندھ حکومت، صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکام دیا کہ بتایا جائے ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں