حج ہوگا یا نہیں حتمی فیصلہ رمضان کے آخرمیں کریں گے نورالحق قادری

سعودی عرب کے ساتھ مل کرکئی آپشنزپرغورکررہے ہیں، نورالحق قادری


ویب ڈیسک April 14, 2020
ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ حج ہوجائے، نورالحق قادری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان کے آخرمیں کریں گے۔

وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ حج ہوجائے، سعودی عرب کے ساتھ مل کرکئی آپشنزپرغورکررہے ہیں۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سننے میں آیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ حج کرسکیں گے جس پرنورالحق قادری نے کہا کہ حج ہوگا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخرمیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نمازتراویح کی ادائیگی پرپابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق لوگوں کونمازتراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں