ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

ٹرمپ کے مطابق امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے

ٹرمپ کے مطابق امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ (فوٹو: فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے اور وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔

تاہم اس بارے میں امریکی ریاستوں کے گورنروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق، امریکا کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سے متعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔


ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس میں کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کیا گیا تھا۔
Load Next Story