پنجاب میں ٹریکٹرز کی ورکشاپس اور اس کے پرزہ جات کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ
ٹریکٹرز ورکشاپس اور پرزہ جات کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ گندم کی کٹائی کے پیش نظر کیا گیا
پنجاب حکومت نے گندم کی کٹائی کے پیش نظر صوبے میں کسانوں کی سہولت کے لئے ٹریکٹرز کی مرمت کے لیے ورکشاپس اور اس کے پرزہ جات کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خوراک، کمشنر لاہور ڈویژن، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے، اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ گندم کی کٹائی کے پیش نظر کسانوں کی سہولت کے لئے ٹریکٹرز کی مرمت کے لیے ورکشاپس اور اس کے پرزہ جات کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام اضلاع کو ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دی گئیں ہیں، تبلیغی اجتماعات میں شریک تمام غیر ملکیوں کے ٹیسٹ مکمل کرلیئے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دار افراد میں آج لاہور اور فیصل آباد میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 59,135 رجسٹرڈ افراد میں مرحلہ وار مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ لاہور میں رقوم کی تقسیم کے لئے31 سینٹرز بنائے گئے ہیں، ہر سینٹر پر سیکیورٹی کے لئے 20 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔