نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس صنعتیں مرحلہ وار کھولنے کیلیے گائیڈ لائنز تیار

رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، اعلامیہ


ویب ڈیسک April 14, 2020
رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، فیصلہ فوٹو: فائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 14 اپریل کے بعد مختلف شعبوں کے لیے سفارشات تیار کرلی گئیں، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کی گئیں، مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔ رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران طے پایا کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں