کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے

ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، ترجمان فیڈریشن


ویب ڈیسک April 14, 2020
آئندہ کا لائحہ عمل حالات میں بہتری پرطے کیا جائے گا۔

KUALA LUMPUR: کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ والی بال کی عالمی تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق یہ ایونٹس بیچ والی بال ورلڈ ٹور کا حصہ اور سوئٹزرلینڈ اور پرتگال میں شیڈول تھے۔ فائیو اسٹار لیول ٹورنامنٹ 7 سے 12 جولائی تک سوئٹزرلینڈ میں کھیلا جانا تھا۔ فور اسٹار لیول ایونٹ 15 سے 19 جولائی تک طے تھا۔

ترجمان فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل حالات میں بہتری پر طے کیا جاے گا۔ کورونا کی عالمی وبا کے اثرات نے دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔ جون تک تمام سپورٹس کے بڑے مقابلے ملتوی کیے جاچکے۔ٹوکیو اولمپکس سمیت بعض دوسرے ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |