کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے
ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، ترجمان فیڈریشن
KUALA LUMPUR:
کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ والی بال کی عالمی تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق یہ ایونٹس بیچ والی بال ورلڈ ٹور کا حصہ اور سوئٹزرلینڈ اور پرتگال میں شیڈول تھے۔ فائیو اسٹار لیول ٹورنامنٹ 7 سے 12 جولائی تک سوئٹزرلینڈ میں کھیلا جانا تھا۔ فور اسٹار لیول ایونٹ 15 سے 19 جولائی تک طے تھا۔
ترجمان فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل حالات میں بہتری پر طے کیا جاے گا۔ کورونا کی عالمی وبا کے اثرات نے دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔ جون تک تمام سپورٹس کے بڑے مقابلے ملتوی کیے جاچکے۔ٹوکیو اولمپکس سمیت بعض دوسرے ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔