مہنگائی کی شرح نومبرمیں18ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

افراط زرشرح10.9فیصدبڑھی،خوراک13،جلدخراب ہونے والی غذائی اشیا 43 فیصد مہنگی


Business Desk December 03, 2013
جولائی سے نومبر تک افراط زر کی شرح بڑھ کر8.84فیصد پر پہنچ گئی،پاکستان بیورو شماریات فوٹو : آن لائن / فائل

ملک میں گزشتہ ماہ صارف قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں سال بہ سال10.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 18 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

جبکہ اکتوبر میں انفلیشن ریٹ 9.1 فیصد اور نومبر2012 میں 6.9 فیصد تھا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے مطابق نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 1.3فیصد بڑھی جبکہ اکتوبر میں یہ شرح 2 فیصد رہی تھی تاہم نومبر 2012 میں0.4فیصد کمی ہوئی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق نومبر 2013 میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سال بہ سال13 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر2.6فیصد کا اضافہ ہوا۔



جلدخراب نہ ہونے والی اشیائے خوراک 8.07 اور جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا 43.14 فیصد مہنگی ہوئیں خاص طور پر ٹماٹر216.49، آلو 116.90 اور پیاز کی قیمتیں 72.83 فیصد بڑھیں۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی سے نومبر تک افراط زر کی شرح 8.84فیصد پر پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.39 فیصد پر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں