ملکی تاریخ میں پہلی بارسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 31 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے قیمتیں بڑھیں، صراف ایسوسی ایشن


Business Reporter April 14, 2020
عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو، فائل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت31 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1721 ڈالر ہوگئی جس کے حساب سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے86076روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10روپے کے اضافے کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 970 روپے ہوگئی ۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں