پاکستان اسٹیلتنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کے صبرکاپیمانہ لبریز

منیجرانڈسٹریل ریلیشنزکے دفترپردھاوا،تلخ کلامی،تشدد،انتظامیہ ایف آئی آردرج کرائے گی


Business Reporter December 03, 2013
اگست اور ستمبرکے 15 روز کی تنخواہ ملازمین کوآج جاری کردی جائے گی، ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

مالی مشکلات کا شکار ملازمین کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی کاشکار ہیں، مشتعل ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے سبب منیجر انڈسٹریل ریلیشنز کے دفتر پر دھاوا بول دیا، منیجر انڈسٹریل ریلیشنز غلام رضا راجپر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر انتظامیہ نے واقع میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا، تشدد میں ملوث افراد کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کی جائیگی۔



پاکستان اسٹیل کے ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کے انچارج محکمہ صنعتی تعلقات کو گزشتہ دوپہر 12بجے ان کے دفتر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملازمین کا ایک گروپ جس کا تعلق ٹریڈ یونینز سے بتایا جاتا ہے 2ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے تھے تاہم انتظامی افسر نے 45روز کی تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ملازمین اور انتظامی افسر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سی بی اے کے چیئرمین شمشاد قریشی نے اس شرمناک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات پاکستان اسٹیل کے پرامن صنعتی ماحول کو خراب کرنے کی مذموم سازش ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں منفی سرگرمیوں کے بجائے آپس میں اتحادکی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو ایک ماہ (اگست) اور (ستمبرکے) 15روز یعنی 45روز کی تنخواہ منگل کو جاری کردی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں