ڈالر کے نرخ میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے


Business Reporter April 14, 2020
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے۔ فوٹو:فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 166.95 کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 168.80 پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر 13 پیسے اضافے سے 166.82 سے بڑھ کر 166.95 کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی سے ڈالر 169 روپے سے کم ہو کر 168.80 پر بند ہوا-

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 180روپے اور قیمت فروخت 182روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر 204روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 41.70روپے سے بڑھ کر 41.80روپے اور قیمت فروخت 42.20روپے سے بڑھ کر 42.30روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں