کوئٹہ میں تاجروں کا مرحلہ وار دکانیں کھولنے کا اعلان

30 اپریل تک لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے، صدر مرکزی انجمن تاجران


ویب ڈیسک April 14, 2020
30 اپریل تک لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے، صدر مرکزی انجمن تاجران (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: کوئٹہ میں بھی تاجروں نے کل سے مرحلہ وار دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے کیوں کہ لاک ڈاؤن کے باعث تاجربرادری نفسیاتی مریض بن گئی ہے۔

صدر مرکزی انجمن تاجران کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے نشست ہوئی تھی جس میں حکومت نے یقین دلایا تھا کہ 3 مہینے کا بجلی اور گیس کا بل معاف کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جب کہ اس اس سلسلے میں 19 اپریل کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ایک اور نشست ہوگی۔

رحیم کاکڑ نے کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں درزی، ڈرائی فروٹ کی دکانیں کھولی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |