سیزفائرکی خلاف ورزی اوردراندازی کا بھارتی الزام مضحکہ خیزہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نےاقوام متحدہ کےمبصرگروپ کو کسی جگہ بھی جانےکی آزادی دےرکھی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، میجر جنرل بابر افتخار۔ (فوٹو، فائل)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کا سیزفائرکی خلاف ورزیوں اوردراندازی کاالزام مضحکہ خیزہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں بھارتی فوج کی 15 کور کے سربراہ کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کو حقائق کےمنافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ ۔بھارت5 اگست کےغیرآئینی فیصلےاورصورت حال سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے۔




میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاقوام متحدہ کےمبصرگروپ کو کسی جگہ بھی جانےکی آزادی دےرکھی ہے۔شفاف امورکارکےلیےعالمی مبصرکہیں بھی جاکر جائزہ لےسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرمقبوضہ کشمیر میں افردا داخل کرنےکاالزام بےبنیادہے۔ بھارتی قیادت کوروناوباسےنمٹنےکی کوشش کرے۔ بھارتی قیادت پہلےہی کوروناوباسےمتعلق غلط فیصلےکرچکی ہے۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بھی حالات بہترکرنےپرتوجہ دے۔
Load Next Story