پنجاب کے سرکاری محکمے آج سے کھولنے کا نوٹی فکیشن

پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


Numainda Express April 15, 2020
پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے سرکاری محکمے آج سے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری سرکاری محکمے کھولنے کا نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ آج سے کھل جائیں گے، پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سول سیکرٹریٹ ، محکمہ سکولز ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ لیبر سمیت تمام سرکاری محکمے آج سے کھل جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں