کورونا کے علاج کے لیے جعلی ادویات سے محتاط رہنے کا مشورہ

دنیا میں اب تک کورونا کے علاج کیلئے کوئی ویکسین موجود نہیں اور ایسا کوئی بھی دعویٰ جعلی تصور ہوگا،ڈراپ ایڈوائزری


شبیر حسین April 15, 2020
دنیا میں اب تک کورونا کے علاج کیلئے کوئی ویکسین موجود نہیں اور ایسا کوئی بھی دعویٰ جعلی تصور ہوگا،ڈراپ ایڈوائزری۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے علاج کیلئے سامنے آنے والے جعلی ادویات کے استعمال کے بارے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے جعلی ادویات سے محتاط رہنے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کردی۔

کورونا وائرس کے علاج کیلئے سامنے آنے والے جعلی ادویات، ویکسین اور میڈیکل پراڈکٹس کے استعمال کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سیفٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے بھی ان جعلی ادویات سے محتاط رہنے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کورونا سے بچاو کیلئے کسی دوا کی سفارش نہیں کرتا، دنیا میں اب تک کورونا کے علاج کیلئے کوئی ویکسین موجود نہیں اور ایسا کوئی بھی دعویٰ جعلی تصور ہوگا۔ غیر مصدقہ و جعلی ویکسین کا استعمال انسانی صحت کیلئے رسک ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔