کورونا PIA CAA کو 45 روزمیں ساڑھے 19 ارب کانقصان
21 اپریل تک فلائٹ آپریشن معطلی سے نقصان 23 ارب تک پہنچ جائیگا
کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران سے دوچار ہو گئی۔
پی آئی اے اورسول ایوی ایشن کو ڈیڑھ ماہ میں ساڑھے 19 ارب سے زائدکا جھٹکا، قومی ایئرلائن کو ڈیڑھ ماہ میں 12ارب50 کروڑ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ڈیڑھ ماہ میں 6ارب 91کروڑ کا نقصان ہوا۔کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب فلائٹ آپریشن کی معطلی نے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا۔
اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن بندش سے جہاں قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچا وہیں غیر ملکی ایئرلائن کے لئے فضائی آپریشن پر پابندی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے، سول ایوی ایشن کو مارچ میں مجموعی طور پر 9 ارب55کروڑ کا نقصان ہوا،جبکہ اپریل کے ابتدائی دو ہفتوں میں پی آئی اے اورسول ایوی ایشن کو 10ارب15کروڑ کا نقصان ہوا۔