راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 3 زخمی

ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ جاوید، ہلاک، 40 سالہ سلیم، 18 سالہ عدنان، 22 سالہ عظیم زخمی ہو گئے


Staff Reporter April 15, 2020
فلاحی ادارے کا عملہ راشن تقسیم کرنے علاقے میں آیا تھا، قطار لگانے پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ کے نتیجے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36سی مکان نمبر ایل 208 کے سامنے منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کرکے 35سالہ جاوید ولد جان محمد کو قتل کردیا،مقتول کا بھائی 40سالہ سلیم ، علاقے کے دونوجوان 18سالہ عدنان ولد رحیم اور 22 سالہ عظیم ولد عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے ہلاک وزخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمیوں کو حالت خطر سے باہر ہے جبکہ قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی واقعے کی اطلاع ملنے کے آدھے گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پیر کو فلاحی ادارے کا عملہ راشن تقسیم کرنے علاقے میں آیا ہوا تھا کہ قطار لگانے پر نامعلوم افراد سے جھگڑا ہوگیا علاقہ مکینوں نے بیچ بچاؤ کرایا منگل کو دوبارہ فلاحی ادارے کا عملہ آیا جس پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگالیا ہے، ان میں عبداللہ شاہ ، شامو اور محمد دین شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹیاں چھاپے مار رہی ہے ، تینوں ملزمان سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں