ایم کیو ایم رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کیس سے بری

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی


ویب ڈیسک April 15, 2020
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی

عدالت نے ایم کیوایم رہنما عامر خان سمیت دو ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ ہائیکورٹ نے عامر خان اور طارق کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی سزا بڑھانے کے لیے سرکار کی درخواست مسترد کردی۔

استغاثہ کے مطابق فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران 23 فروری 2003 کو متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور محمد نعیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے اس واقعے میں ملوث ہونے پر عامرخان کو 10 برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عامر خان اُس وقت ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے۔ ملزم طارق 17 برس سے جیل میں اور عامر خان ضمانت پر رہا تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں