شراب سے نوجوان کی ہلاکت ایکسپریس میں خبر چھپنے پر تھانیدار برہم
بھٹ شاہ کے نامہ نگار کو دھمکیاں، صحافیوں کا تھانیدار کے رویے کیخلاف مظاہرہ
ایکسپریس اخبار میں زہریلی شراب پینے سے نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر شائع ہونے پر ایس ایچ او بھٹ شاہ امیر علی بھنگوار شدید برہم۔ ایکسپریس کے نامہ نگار کو فون کر کے دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمہار ے خلاف مقدمہ درج کردیا جائیگا۔
ایس ایچ او نے کہا کہ نامہ نگار کو رشوت نہیں ملی جس پر انکے خلاف خبر شائع ہوئی ہے۔ ایس ایچ او نے فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بھٹ شاہ کے جتنے بھی صحافیوں نے انکے خلاف خبر شائع کی ہے سب کو دیکھو لوں گا۔
ایس ایچ او کے اس رویے پر صحافیوں مستقیم سموں، خورشید بگھیر گل حسن راجپوت اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور آئی جی سندھ سے ایس ایچ او بھٹ شاہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جے یو آئی، جسقم ، قومی عوامی تحریک اور دیگر پارٹیوں نے آج ایس ایچ او بھٹ شاہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔