ٹنڈو الہیار کے گاؤں میں چھاپہ لاکھوں روپے کی مسروقہ چینی برآمد 3ملزم گرفتار
خفیہ اطلاع پر بھاری نفری کی کارروائی، دیہاتیوں کی مزاحمت، پولیس پر پتھرائو، تھانیدار سمیت 12 اہلکار زخمی
ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کا نواحی گاؤں میں چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی چینی ٹرکوں سمیت برآمد،3 ملزمان گرفتار، دیہاتیوں کا پولیس پر پتھراؤ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی، ڈی ایس پی کی موبائل کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار تھانے کی حدود گاؤں کو ڑھو دائیوانو میں پولیس کو خیفہ اطلاع ملی کہ لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ چینی دوسری جگہ منتقل کی جارہی ہے جس پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار جاوید بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ مذکورہ گاؤں میں چھاپہ مارا اور چینی کے دونوں ٹرک قبضے میں لیتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اس دوران پولیس پر دیہاتیوں نے پتھراؤ شروع کر دیاجس کی زد میں آکر ایس ایچ او پیارو لوند سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹنڈوالہیار کی موبائل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ چینی ایس ایس فاران شوگر مل کی چھینی گئی تھی جسے ملزمان نے 2 ٹرکوں مین لاد کر مذکورہ گاؤں میں چھپا رکھا تھا۔