ٹنڈوآدم میں 16گھنٹے بجلی بندش معمول بن گئی

سیکڑوں دیہات متاثر، رات کے اوقات میں بھی بجلی بند رہنے لگی، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

روزانہ16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

حیسکو ٹنڈو آدم نے روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بنالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈو آدم ون نے بریک ڈائون کے بہانے سیکڑوں دیہات میں روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بنالیا ہے۔ اکثر رات کے اوقات میں بجلی بند کی جاتی ہے ۔




دیہاتیوں جاوید علی تھہیم، جمشید تھہیم، محمود تھہیم اور دیگر نے کہاکہ روزانہ رات کے اوقات میں بجلی بند کرکے کہا جاتا ہے کہ 11 ہزار وولٹ کے تار ٹوٹ گئے ہیں۔ اندھیرے کی وجہ سے دیہات میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story