ٹھٹھہ کے پولٹری فارموں میں برڈ فلو پھیل گیا درجنوں مرغیاں ہلاک

مردہ مرغیاں کینجھر جھیل میں پھینک دی گئیں، پانی آلودہ ہونے سے آبی حیات متاثر ہونے کا خدشہ، پولٹری فارمز کی تردید


Nama Nigar December 03, 2013
وائرس سے مچھلیوں یا پانی کے کسی بھی جانور یا انسانوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔ ۔فوٹو: فائل

ٹھٹھہ اور نواح میں برڈ فلو پھیل گیا، درجنوں مرغیاں ہلاک، پولٹری فارم مالکان نے مردہ مرغیاں جھیل میں پھینک دیں۔

آبی حیات متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور نواح میں برڈ فلو پھیل گیا۔ پولٹری فارمر نے درجنوں مری ہوئی مرغیاں کینجھر جھیل میںبہا دیں جس کی وجہ سے آبی حیات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ تاہم محکمہ پولٹری نے برڈ فلو کی تردید کی ہے۔



کینجھر جھیل کے انچارج سید امتیاز شاہ نے کہا کہ کچھ نامعلوم افراد نے 2 سے 3 درجن مردہ مرغیاں جھیل میں پھینک دی تھیں جس کی اطلاع پر ہم نے انھیں پانی سے نکال لیا ہے اور اس سے مچھلیوں یا پانی کے کسی بھی جانور یا انسانوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔واقعے کی تحقیقات کرینگے کہ مردہ مرغیاں کس نے کینجھر جھیل میں پھینکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں