چھٹی نہ ملنے پر بیمار استاد کا انتقالسول ایوی ایشن اتھارٹی کے اسکول اساتذہ کا احتجاج

شہناز فاضل کو پرنسپل نے رخصت دینے سے انکار کردیا تھا، اسی دوران طبیعت مزید خراب ہونے پر اساتذہ انھیں گھر لے گئے

رات میں شہناز کرگئیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرسی اے اے خاورحسین نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،اساتذہ کا اسکول پرنسپل کی برطرفی کا مطالبہ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ اور عملے نے اسکول پرنسپل کے ظالمانہ رویے اور اسکول ٹیچرکی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

جس کی وجہ سے اسٹارگیٹ سے ائیرپورٹ جانے والی سٹرک مکمل طور پر بند ہوگئی،احتجاج کرنے والوں میں اسکول کے طالب علم بھی شامل تھے ، اساتذہ نے کہا کہ سول ایوی ایشن ائیرپورٹ کے ماتحت چلنے والے اسکول کی استاد شہناز فاضل نے اسکول کے پرنسپل سے رخصت مانگی جس پر انھوں نے انکار کردیا ، اسی دوران شہناز کی طبیعت مزید خراب ہوگئی جس پر ساتھی اساتذہ اسے گھر لے گئے، گزشتہ رات شہناز فاضل انتقال کر گئیں،اساتذہ نے بتایا کہ شہنازکے انتقال کی خبر اسکول پہنچنے پر پیرکو ائیرپورٹ کی حدود میں قائم سول ایوی ایشن کے اسکولوں میں احتجاج شروع ہوگیا،اساتذہ اور طلبا نے اسٹار گیٹ والی سٹرک پر آکر پرنسپل کے خلاف دھرنا دیا۔




اسکول پرنسپل کا اساتذہ اورعملے سے تضحیک آمیزرویہ ہے ، پرنسپل کے رویے کے خلاف تمام عملے میں غم و غصہ پایاجاتا ہے ،اسی اثنا میں احتجاجی شرکا نے سٹرک بلاک کردی جس پر شرکا کا 3 گھنٹے تک دھرنا جاری رہا ، بعدازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر خاورحسین نے احتجاجی شرکا سے بات چیت کی اور ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ، خاورحسین نے واقعے کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم اور3 دن میں رپورٹ طلب کرلی، ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ شہنازکی موت کی تحقیقات کی جائے گی، ثابت ہونے پرذمے دار کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی ۔
Load Next Story