بلدیہ عظمیٰ کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے رؤف فاروقی

ادارے کو درپیش مالی مسائل سے نمٹنے کیلیے وسائل میں اضافہ کیا جائے


Staff Reporter December 03, 2013
بلدیہ عظمیٰ کے تفریحی مقامات پر مقررہ داخلہ فیس وصول اور درخت کاٹنے کی حوصلہ شکنی کی جائے،افسران کے اجلاس سے خطاب

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران دفتروں میں بیٹھ کر کام کے علاوہ فیلڈ میں جاکر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں۔

بلدیاتی قوانین میں ترامیم کے بعد ضلع کونسل کے معاملات کو اپ ڈیٹ رکھا جائے تفریحی مقامات پر مقررہ داخلہ فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے اور شہر میں درخت کاٹنے کی شکایات پر فوری اقدام کیاجائے تاکہ شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جاسکیں، ان خیالات کا اظہار بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی نے سوک سینٹر میں محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس میں کیا، رؤف اختر فاروقی نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلیے ادارے کے افسران کو ٹیم کی طرح کام کرنا چاہیے کراچی ایک شہر ہی نہیں بلکہ منی پاکستان ہے۔



ماضی میں تعمیر کراچی پروگرام کے تحت شہر میں مختصر ترین وقت میں تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے آج ہمیں اسی توانائی اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا،ادارے کو درپیش مالی مسائل سے نمٹنے کیلیے وسائل میں اضافہ اور غیرضروری اخراجات میں کمی کی پالیسی اپنائی جائے انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس میٹرو پولیٹن کمشنر سمیت دیگر تجربہ کار افسران کی ٹیم موجود ہے، شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کیلیے محکمے فعال کردار ادا کریں شہر میں درختوں کو کاٹنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام تفریحی مقامات پر آنیوالوں سے مقررہ داخلہ فیس وصول کریں، ڈائریکٹر کونسل بلدیاتی قوانین میں ہونیوالی حالیہ ترامیم کے مطابق کونسل کے معاملات کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلیے اقدامات کریں تاکہ تمام بلدیاتی امور مروجہ قواعد کے مطابق چلائے جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں