چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کرنے کافیصلہ

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ فوٹو: فائل

وزارت ریلوے کی جانب سے چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وزارت ریلوے نے لاک ڈاؤن کے خاتمے یا نرمی کی صورت میں ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کرنے کافیصلہ کیا گیا جب کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

خصوصی ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل لازم ہوگا جب کہ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔
Load Next Story