دہشت گردی کا نشانہ بننے والا نوجوان حیدر رضا سپرد خاک

نماز جنازہ میں مولانا شبیر مثیمی،مرزا یوسف، شبر رضا اور شہریوں کی شرکت


Staff Reporter December 03, 2013
مدبرکی نماز جنازہ منگل کوہوگی، علامہ ساجد نقوی کی سفاکانہ کی مذمت ۔فوٹو : فائل

مزار قائد کے نزدیک اتوار کو دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 2 نوجوانوں میں سے ایک نوجوان حید رضا کو پیر کو باغ حسینی میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مولانا شبیر مثیمی نے پرانی نمائش پر پڑھائی، نماز جنازہ میں مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، شبر رضا اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب میں رہنماؤں نے نوجوان حیدر رضا اور مدبر رضا کودہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں دہشت گرد شہر میں دندناتے پھررہے ہیں حکومت قتل و غارت گری کی روک تھام میں ناکام ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے ملک کی سلامتی کو خطرہ ہے اس موقع پر پرانی نمائش اور اس کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔



مدبر رضا کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی،دریں اثنا علامہ سید ساجد علی نقوی نے سولجربازار کے2 نوجوانوں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے انھوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں نہتے شہریوں کا قتل عام سمجھ سے بالاتر ہے حکومت سندھ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظرآتی ہے دہشت گرد ٹولہ شہریوں کو نشانہ بناکر ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچارہا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں