’’سیلانی ڈسکاؤنٹ اسٹور‘‘سے عوام کورعایتی نرخ پر اشیا ملیں گی
اسٹور سے خریداری کرتے ہوئے غریبوں میں بھی خود اعتمادی پیدا ہوگی،اوریا مقبول جان
KARACHI:
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ''سیلانی ڈسکاؤنٹ اسٹور'' کا افتتاح کر دیا گیا، عوام کو5سے27فیصد رعایت پر اشیا خوردنوش دستیاب ہونگی، اسٹور کا افتتاح معروف کالم نویس اوریا مقبول جان نے کیا۔
اس موقع پر اوریا مقبول جان نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی جانتے ہیں، انھوں نے کہاکہ اس سپر اسٹور سے خریداری کرتے ہوئے غریبوں یا کم آمدنی والے افراد میں بھی خود اعتمادی پیدا ہوگی، ادارہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری؍ چیئرمین ڈسکاؤنٹ اسٹور عامر اقبال مدنی رضا نے کہاہے کہ افراد کو ٹرسٹ کی جانب سے راشن دیا جاتا ہے اب کارڈ بنا کر دیدیے جائیں گے جس کی مدد سے وہ اپنی مرضی سے خریداری کریں گے۔
انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہرممکن طریقے سے معیار برقرار رکھا جائے، اس موقع پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرست اعلی مولانا بشیر فاروق قادری نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ اللہ کی عطا ہے جو ہم سے دکھی انسانیت کی خدمت کرا رہا ہے،ڈسکاؤنٹ اسٹور کے چیئرمین محمد عامر اقبال مدنی رضا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے اشیا کے معیارپر سمجھوتہ کیے بغیر ٹیکسز میں رعایت حاصل کرکے اس کا فائدہ صارف کو پہنچانے کی کوشش کی ہے، انھوں نے کہاکہ اس اسٹور سے کوئی بھی شہری خریداری کر سکتا ہے۔