کورونا کی روک تھام وعلاج چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری

حفاظتی و طبی سامان میں کورونا وائرس سیفٹی کٹس، ماسک، تھرمامیڑز اور ادویات شامل


ویب ڈیسک April 16, 2020
طیارے کے عملے کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجے کی خاطر چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق بیجنگ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اورعلاج معالجے کے لیے طبی و حفاظتی سامان کی بڑی کھیپ لیکر اسلام آباد ایرپورٹ ئپہنچی۔ حفاظتی و طبی سامان میں کورونا وائرس سیفٹی کٹس، ماسک، تھرمامیڑز اور ادویات شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے سے سامان اتارتے ہوئے سامان اور طیارے کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا گیا اور 9 رکنی کرو ممبران کو اسکرینگ کے بعد ایس او پی کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹل منتقل کردیا گیا جہاں انہیں قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بجھوائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں