لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں فردوس عاشق اعوان

کورونا کے تناظر میں تمام شہریوں کو اپنے حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنا ہوگا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک April 16, 2020
کورونا کا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ اس وباء سے جنگ جاری ہے۔ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ کوروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں