گندم ودیگراشیائے خورونوش کی اسمگلنگ کی مؤثرروک تھام کے لیے پرعزم ہیں وزیراعظم

ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کے تدارک کے لیے آرڈیننس متعارف کرایا جارہا ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 16, 2020
ملاقات میں آئندہ برس گندم کی معیاری پیداوارکے حصول کے لیے بہتربیج کے استعمال کی تجاویزپرغورکیا گیا: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گندم ودیگراشیائے خورونوش کی اسمگلنگ کی مؤثرروک تھام کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرفخرامام کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گندم اسمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے اقدامات پرگفتگوکی گئی اورآئندہ برس گندم کی معیاری پیداوارکے حصول کے لیے بہتربیج کے استعمال کی تجاویزپرغورکیا گیا۔

اس متعلق وزیراعظم نے کہا کہ گندم ودیگراشیائے خورونوش کی اسمگلنگ کی مؤثرروک تھام کے لیے پرعزم ہیں اورذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کے تدارک کے لیے آرڈیننس متعارف کرایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں