عابد علی کے کزن  کرونا وائرس کے باعث  لاہور میں انتقال کرگئے

عابد علی کے کزن سلطان شوکت کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی

عابد علی کے کزن سلطان شوکت کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے کزن کرونا وائرس کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔


لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے کزن سلطان شوکت کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی اور وہ اچھرہ کے رہائشی تھے۔

عابد علی نے مداحوں سے اپنے کزن کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور جنازے میں فیملی کے افراد شریک ہوں گے، میری فیملی پر مشکل وقت ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا کو اس وبا سے نجات دے۔
Load Next Story